7 اکتوبر، 2026، 9:21 AM

ایران کا جوہری ہتھیار دیمونا ہے اور تہران اسے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اہلکار

ایران کا جوہری ہتھیار دیمونا ہے اور تہران اسے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اہلکار

امریکی وزارت خزانہ کے سابق نائب وزیر پال کریگ رابرٹس نے دعوی کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ اسرائیل کے دیمونا جوہری مرکز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کے سابق نائب وزیر پال کریگ رابرٹس نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار اسرائیل، یعنی مقبوضہ فلسطین میں واقع دیمونا جوہری تنصیب ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ تہران کے لیے دیمونا ہی ایک ایسا ہدف ہے جسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں ایران کی جوہری صلاحیت اور اسرائیل کے دیمونا جوہری مرکز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے دیمونا کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں دھماکا ہو سکتا ہے اور تابکاری پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے سابق عہدیدار نے اپنے بیان میں اسرائیل اور ایران کے جغرافیائی حجم کا بھی موازنہ کیا۔ اسرائیل ایک بہت چھوٹا خطہ ہے، جبکہ ایران رقبے کے اعتبار سے بہت بڑا ملک ہے اور اس کا حجم مغربی یورپ کے وسیع علاقے کے برابر ہے۔

پال کریگ رابرٹس نے دعوی کیا کہ اسرائیل کی محدود جغرافیائی وسعت کے باعث اسے تباہ کرنا مشکل نہیں ہے۔

News ID 1941930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha